مصری فوج کے سربراہ کاصدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان ،مصری عوام ووٹنگ کے ذریعے اعتماد بحال کریں،عوامی خواہشات کی تکمیل چاہتاہوں،السیسی کا انٹرویو

جمعرات 6 فروری 2014 19:59

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) کویت کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مصرمصر کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی نے یہ کہہ دیا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے،کویت کے ایک اخبار کے مطابق مصر کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتح السیسی نے یہ کہہ دیا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے، السیسی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عوام کی خواہشات کی تکمیل کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، عبدالفتح السیسی نے کہاکہ میں عوامی مطالبات کو مسترد نہیں کروں گا،ان کا کہنا ہے کہ وہ مصری عوام کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ووٹنگ کے ذریعے اعتماد بحال کریں۔

متعلقہ عنوان :