لاہور ہائیکورٹ نے ایس پی سول لائنز کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے ،عدالت پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگ لی،عدالت اپنے احکامات پرعملدرآمد کرانا جانتی ہے ،کوئی کتنا ہی بڑا افسر کیوں نہ ہو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہ کرے‘ ریمارکس

جمعرات 6 فروری 2014 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایس پی سول لائنز کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتار ی جاری کر دئیے تاہم پولیس افسر نے عدالت پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ عدالت اپنے احکامات پرعملدرآمد کرانا جانتی ہے ،کوئی کتنا ہی بڑا افسر کیوں نہ ہو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہ کرے۔

جمعرات کے روز درخواست گزار ایک شہری شہزادنے عدالت کو بتایا کہ اسکے گھر لاکھوں کی چوری کی واردات ہوئی ۔تھانہ گجر پورہ پولیس نے 15ہزار روپے رشوت بھی لی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ سول لائنز کے ایس پی انوسٹی گیشن مغفر احمد کو عدالت میں پیش ہو کر جواب داخل کرنے کیلئے متعدد بارنوٹس جاری کیے مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے حکم دیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائنز نے عدالت میں پیش ہو کر غیر مشوط معافی معانگ لی جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا ہی بڑا افسر کیوں نہ ہو عدالت کے سامنے بڑے چھوٹے کی کوئی تمیز نہیں۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے اور عدالت اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا جانتی ہے۔معزز عدالت نے ایس پی سول لائنز کو اس کیس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :