نیب نے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں ملوث سوسے زائدسرکاری ملازمین کی فہرست پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرادی

جمعرات 6 فروری 2014 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں ملوث سوسے زائدسرکاری ملازمین کی فہرست پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے فہرست نیب کے پراسکیوٹر اعظیم داد نے پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ یہ فہرست صوبہ خیبر پختونخوا کے سات اضلاع سے مرتب کی گئی ہے جس میں ان سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں جن میں پولیس،ایکسائز،لائیو سٹاک،ہیلتھ،لیویز،ایجوکیشن،پی ڈبلیو ڈی اور وٹرنٹی کے گریڈ16تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2013میں عدالت عالیہ پشاور نے مسافر گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کے بعدغیر معیاری گیس سلنڈر،سلنڈرز کوگاڑیوں کے اندر لگانے اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف ازخود نوٹس لیا تھا اور نیب، انٹی کرپشن کو ایسے سرکاری افسران و اہلکاروں کی نشاندہی اوران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :