عدالت عظمیٰ کا کوئی جج دہری شہریت کا حامل نہیں، اعلامیہ سپریم کورٹ

جمعرات 6 فروری 2014 20:55

عدالت عظمیٰ کا کوئی جج دہری شہریت کا حامل نہیں، اعلامیہ سپریم کورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2014ء) دہری شہریت کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے کسی ججز کے پاس دہری شہریت نہیں ہے جب کہ اس معاملے پر فل کورٹ اجلاس میں بھی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

ججوں کی دہری شہریت سے متعلق میڈیا پر خبریں آنے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا کوئی جج دہری شہریت کا حامل نہیں تاہم ججز پر دہری شہریت رکھنے کی کوئی ممانعت بھی نہیں۔

اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہری شہریت سے متعلق خبروں کا معاملہ فل کورٹ اجلاس میں بھی زیر بحث آیا تاہم نہ آئین اور نہ ہی ججز کا ضابطہ اخلاق ان پردہری شہریت رکھنے کی پابندی عائد کرتا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ میں 3 فروری کے اجلاس کے دوران پپیلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دہری شہریت کے حامل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے نام شائع کرنے کے حوالے سے ایک قرار داد ایوان میں پیش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :