پاکستان کی بقاء اور اس کا روشن مستقبل مشترکہ جدوجہد کیساتھ ساتھ تحمل ،برداشت ،محبت اور اخوت جیسے جذبوں سے وابستہ ہے‘ گورنر پنجاب ،ملک جس مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے اس سے ہم اسی صورت نبرد آزما ہو سکتے ہیں جب ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں،چوہدری محمد سرور سے دعوت اسلامی یو کے تنظیم کے وفد اور اور ساہیوال سے سابق رکن اسمبلی انوارالحق رامے کی سربراہی میں وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
جمعرات 6 فروری 2014 22:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں انفرادی ترقی سے اجتماعی کامیابی کو زیادہ ترجیح دینی چاہئے، پاکستان کی بقاء اور اس کا روشن مستقبل مشترکہ جدوجہد کے ساتھ ساتھ تحمل ،برداشت ،محبت اور اخوت جیسے جذبوں سے وابستہ ہے، اس وقت ملک جس مشکل ترین صورت حال سے دوچار ہے اس سے ہم اسی صورت نبرد آزما ہو سکتے ہیں جب ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت اسلامی یو کے تنظیم کے وفد جس کی قیادت مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کررہے تھے اور ساہیوال سے سابق رکن قومی اسمبلی انوارالحق رامے کی سربراہی میں 20رُکنی وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن عزیز کے دشمن ملک کی سلامتی اور اَمن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یہ بات جمع خاطر رکھیں کہ پاکستانی قوم اپنے محبوب وطن کی خاطر اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک و قوم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں میاں محمد نواز شریف کی صورت میں ایک جمہوریت پسند اور محب وطن وزیر اعظم ملا ہے جن کی اولین ترجیح پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے ایشو کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے اور ملک کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی عوام کو تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ گورنر نے کہا کہ جی ایس پی سٹیس کے حصول سے ملکی برامداد میں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ ملکی صنعتی پیداوار میں بھی استحکام آئے گا۔ اس موقع پر ساہیوال سے آئے ہوئے وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کے حکومت پنجاب ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لائے گی۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.