ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چودھری شجاعت حسین ،دونوں مذاکراتی ٹیموں کے ارکان قابل احترام ہیں کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، حکومتی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا: میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 فروری 2014 23:22

ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چودھری شجاعت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن پھر بھی میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ طالبان نے ابھی باضابطہ شرائط پیش نہیں کیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اس لیے فی الحال اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا تاہم میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا ہی کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کچھ نہیں ملا اور طالبان سے مذاکرات کرنا نہایت مشکل کام ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دونوں مذاکراتی ٹیموں کے ارکان قابل احترام اور تجربہ کار ہیں اس لیے ان کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ عنوان :