دیوار براق کے قریب اسرائیلی تعمیرات نہ کی جائیں، فلسطینی شہریوں کا مطالبہ

جمعہ 7 فروری 2014 15:09

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) فلسطینی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دیوار براق کے قریب یہودی تعمیرات نہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے عرب شہروں کی نمائندہ سپریم اسلامک کونسل کی جانب سے اسرائیلی عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے سلوان کالونی میں دیوار براق سے متصل جیوش سنٹر کے قیام کیلئے تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی سپریم کونسل کے وکیل قیس ناصرنے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے جنوب میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا منصوبہ تیار رکھا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں مقدس مقام پر تعمیرات روکے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قیس ناصر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں مقام براق کے متصل مقدس مقام پر تعمیرات قبلہ اول کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہیں۔

متعلقہ عنوان :