صہیونی فوج نے 2013ء فلسطینی شہریوں کے 390مکان غیر قانونی قرار دیکر مسمار کردیئے، اوچا

جمعہ 7 فروری 2014 15:09

اریح (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق اوچا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی شہریوں میں گزشتہ برس فلسطینیوں کے 390مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیئے گئے جس سے سینکڑوں فلسطینی خاندان گھرکی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گھروں اور مکانوں سے محروم ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مکانات اردن سے متصل وادی اردن میں منہدم کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر وادی اردن میں فلسطینیوں کے 390 مکانات مسمار کئے گئے۔ 2012ء میں وادی میں فلسطینیوں می 172 مکان مسمار کئے گئے ۔مسمار کئے گئے مکانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے یہ مکان حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :