وزیراعظم آزاد کشمیر کا اخباری کارکنان کو خطے میں اخبار مارکیٹیں ، رہائشی سہولیات دینے کا اعلان

جمعہ 7 فروری 2014 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے اخباری کارکنان کو آزاد کشمیر بھر میں اخبار مارکیٹیں اور رہائشی سہولیات دینے کے اعلان پر اخبار فروش برادری اور صحافی برادری میں خوشی کی لہرڈور گئی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اس اعلان کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجیداپنے اس اعلان کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرتے ہوئے فوری طورپر نوٹیفکیشن جاری کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر اخبار فروش یونین آزاد کشمیر سید شبیر حسین گیلانی نے میرپور یونین کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اخبار فروش سردی وگرمی کی پرواکئے بغیر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں اور آزاد کشمیر میں بالخصوص میرپور اور مظفر آباد جیسے شہروں میں اخبار فروشوں کو صبح اخبار کھولنے کیلئے کوئی مقول جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اخبار فروش سڑکوں کے کنارے بیٹھ کر اخبار کھولنے پر مجبور ہوتے ہیں اس موقع پر صدر ضلع میرپور نعیم حسین بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے جس طرح آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے میگا پراجیکٹس کا آغاز کرتے ہوئے ان کو عملی جامعہ پہنایا اسی طرح اخبار فروش برادری کے اس اعلان کو عملی جامعہ پہننانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گئے اور اخبار فروشوں کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کروائیں گئے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری مالیات منور اقبال رانجھا نے کہا کہ اخبار فروش معاشرے میں ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں سابقہ ادوار میں حکومتوں نے بیشتر مرتبہ اخبار فروشوں کیلئے اخبار مارکیٹو ں اور رہائشی سہولیات دینے کا اعلان کیا مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اس اعلان کو عملی جامعہ پہنایا تو یہ ان کا اخبار فروشوں پر احسان عظیم ہو گا اجلاس سے سیکرٹری جنرل فیاض احمد رانجھا ،منیر حسین بلوچ، چوہدری ثنا اللہ، طارق محمود، راجہ سوار خان، عتیق احمد بٹ، خضر بشیر ناز،شیخ صابر حسین ،ڈاکٹر ارشاد علی، راجہ عرفان، شبیر احمد کھوکھر، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :