پاکستانی قوانین قرآن اورسنت کیخلاف نہیں بنائے جاسکتے، رانا ثناء اللہ

جمعہ 7 فروری 2014 17:06

پاکستانی قوانین قرآن اورسنت کیخلاف نہیں بنائے جاسکتے، رانا ثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین میں درج ہے کہ ملکی قوانین قرآن اورسنت کے خلاف نہیں بنائے جاسکتے۔

(جاری ہے)

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرکوئی سمجھتا ہے کہ آئین میں ایسی چیزہے جو اسلامی نہیں ہے وہ اسے فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اسحاق دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہیں، کیسزعدالت میں چل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم پرحملے میں ملک اسحاق کے ملوث ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہیے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا اور سزائیں بھی ہوئیں، جیلوں کی سیکیورٹی بہتر سے بہتربنانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ عنوان :