طالبان اور حکومت مذاکرات کو کسی بھی صورت ناکام نہ ہونے دیں‘ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 8 فروری 2014 15:45
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت مذاکرات کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینا چاہئے یہ حکومت اور طالبان دونوں کی ذمہ داری ہے،سیکولراور ملک دشمن قوتیں مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں،ملکی و قومی مفاد میں یہ ہے کہ مذاکرات کاعمل کامیابی سے آگے بڑھے اور پاکستان میں دہشت گردی کے عفریت سے نجات مل سکے،پنجاب اسمبلی میں حکومت اور طالبان مذاکرات کے حق میں متفقہ قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژکرنے کے لئے کچھ قوتیں متحرک ہوچکی ہیں۔حکومت حالات خراب کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور 12 سالہ دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اے پی سی کے تمام فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیاجاناچاہئے۔(جاری ہے)
امریکی دباؤمیںآ کر بننے والی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے نہ صرف عوام کو فائدہ حاصل ہو بلکہ ملک بھی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔آپریشن کے حامی ملک میں خون خرابہ چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ امریکہ اور دشمن قوتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں۔فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد کسی نتیجے پر پہنچناہوگا۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔راء،موساد اور سی آئی اے پاکستان کو ناکام ایٹمی ریاست ثابت کرنے کے لئے یہاں حالات خراب کررہی ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مزیدکہاکہ قبائلی عوام امن پسند،محب وطن ہیں اور پاکستان کی مغربی سرحد کے محافظ بھی۔حکومت عوام میں نفرتیں پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے۔توازن واعتدال اور افہام وتفہیم سے معاملات کولے کر چلنا ہوگا۔اعتماد کو بحال رکھنا ہوگا بصورت دیگر ذراسی بداعتمادی اور غیر محتاط رویے سے تمام مساعی اوراقدامات کے بے اثر ہونے کے خدشے کو مستردنہیں کیا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.