امن و امان اور انصاف کی فراہمی اولین ترجحی ہے ،تمام معاملات کو میرٹ کی بنیاد پر ڈیل کیا جائیگا، سردار افتخار احمد

ہفتہ 8 فروری 2014 15:46

سما ہنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی سردار افتخار احمدنے کہا ہے کہ امن و امان اور انصاف کی فراہمی اولین ترجحی ہے تمام معاملات کو میرٹ کی بنیاد پر ڈیل کیا جائے گا کسی سائل کو سفارش کی ضرورت نہیں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

8فروری 2014ء“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے حلقہ سما ہنی کے لوگ انتہائی ملنسار اور پر امن لوگ ہیں اور عوامی سطح سے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا جاتا رہا ہے میری اولین ترجحی اور ذمہ داری ہے کہ سما ہنی کے امن و امان کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور اس کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی مقامی میڈیا نمائندگان کا پولیس کے ساتھ تعاون مثالی ہے جرائم کی نشاندہی کی جائے بھرپور کارروائی کریں گے دریں اثناء تحصیل پریس کلب سما ہنی کے جملہ صحافیوں نے ایس ایچ او سردار افتخار احمد کی سما ہنی میں تعیناتی پر ان کو مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :