پیپلز پارٹی نے پاکستان کو نیوکلیئربنایا ،سائنسی میدان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے دئیے ،چودھری وحید اکرم ایڈووکیٹ

ہفتہ 8 فروری 2014 15:46

سما ہنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ ایل اے 6سما ہنی چودھری وحید اکرم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کو نیوکلیئربنایا اور سائنسی میدان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے دئیے محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا آزاد کشمیر کی تریسٹھ سالہ تاریخ میں میڈیکل کالجز ، انٹر نیشنل ائیر پورٹ ، یو نیورسٹیز اور کیڈٹ کالج کی شکل میں تاریخی کارنامے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید کے حصے میں آئے آزاد خطہ کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گئے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی پوری کی جائیگی اور جدید سہولیات سے آراستہ کریں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

8فروری 2014ء“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنریشن کی جماعت ہے جس کی قیادت نوجوان راہنماء بلاول زرداری بھٹو کر رہے ہیں چودھری وحیداکرم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دور اندیش ہو کر سوچا اور وسیع تر ملکی مفاد میں پالیسیاں بنائیں پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بڑی پڑی ہے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اپنا آئین دیا آزاد کشمیر حکومت نے چودھری عبد المجید کی قیادت میں مختصر دورانیہ میں آزاد خطہ میں دو میڈیکل کالجز ، یونیورسٹی ، انٹر نیشنل ائیر پورٹ ، کیڈٹ کالج جیسے پراجیکٹس دئیے آج دو سو نوجوان میڈیکل کالج میں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کام ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :