جاتلاں، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ ریاض کے سکواڈ کو راستہ دیتے ہوئے ایکسوٹرمشین الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

ہفتہ 8 فروری 2014 15:47

جاتلاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء ) سابق سینئر صوبائی وزیر کے سکواڈ کو راستہ دیتے ہوئے ایکسوٹر مشین کے الٹنے سے ڈرائیور محمود خان موقع پر جاں بحق عوام علاقہ کو مشین کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ آئی عزیز اقارب پر غشی کے دورے نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی گاوں کے قبرستان جوڑیاں جاتلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق سینئر وزیر راجہ محمد ریاض چھنی کنجال پنجیڑی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اپنے سکواڈ کے ہمراہ واپس جا رہے تھے کہ جبی کے مقام پر ان کے سکواڈ کو راستہ دیتے ہوئے ایکسویٹر مشین کہری کھائی میں گر گی مشین گرتے ہی ٹھیکیدار ڈرائیور محمود خان ولد محمد اکرم قوم پٹھان جو کہ خود ڈرائیور کر رہا تھا مشین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا بڑی تعدادمیں عوام علاقہ اور عزیز اقارب موقع پر پہنچ گے اور ان نے بڑی تنگ دود کے بعد مشین کے نیچے سے نکالہ مرحوم کے انتقال کی خبر پر مرحوم کے عزیز اقارب کثیر تعداد میں پہنچ آئے اور ڈیڈ باڈی لیکر مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گی نماز جنازہ میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :