ناروے کی تنقید کے بعد قطری قومی فضائی کمپنی عملے کے ملبوسات کی شرائط ختم

ہفتہ 8 فروری 2014 15:48

دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء)قطر کی قومی فضائی کمپنی میں عملے کے لیے ملبوسات کی الگ الگ شرائط پر ناروے کے انسداد امتیازات محتسب نے تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول عمل قراردیدیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ائیرویز نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں عملے کی بھرتی کے لیے ایک ایسا اشتہار شائع کرایا تھا جس میں خواتین سے کہا گیا تھا کہ وہ شارٹ سکرٹس پہن کر آئیں مگر مردوں سے یہ کہا گیا کہ وہ \'\'بزنس سوٹ\'\'پہن کر آسکتے ہیں، بعد میں اس اشتہار کو تبدیل کردیا گیا اور اس میں یہ کہا گیا کہ خواتین اور مرد دونوں بھرتی کے لیے \'\'بزنس ملبوسات\'\' میں آسکتے ہیں،ناروے کے انسداد امتیازات گروپ کے مشیر کارل فریڈرک ریس نے کہاکہ ہمارے خیال میں خواتین اور مردوں سے مختلف ملبوسات کا تقاضا کرنا قانون کے منافی ہے۔