بگ تھری کے معاملے پر جنوبی افریقا کے ساتھ چھوڑنے پر افسوس ہوا، ذکا اشرف
ہفتہ 8 فروری 2014 17:35
سنگا پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ’’بگ تھری ‘‘پر ہم اپنے موقف پر قائم رہے لیکن جنوبی افریقا کے ساتھ چھوڑنے پر افسوس ہوا۔ سنگا پور میں آئی سی سی کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ تجاویز منظور ہونے کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے کو اپنے انٹریو میں پی سی بی کے چیرمین نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ہم نے اس اہم ترین معاملے پر اصولی موقف اختیار کیا کیونکہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے کی روش سے کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔
اس موقف ہر ہمارےساتھ سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی قائم تھے تاہم جنوبی افریقا نے آخری وقت پر ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کردی لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود اوہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ میں تنہا ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ذکا اشرف نے کہا کہ ایک حلقہ یہ کہتا ہے کہ پی سی بی کو بھارت کی جانب سے دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کرلینی چاہئے تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی بورڈ کی یہ باتیں صرف پیشکش تک ہی محدود تھی وہ سیریز نہ ہونے کی صورت میں ہرجانہ ادا کرنے کی ضمانت ہی نہیں دے رہا تھا۔
اس سلسلے میں انہوں نے آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں یہ بات بھی کہی تھی کہ اگر بھارت حامی بھرنے کے باوجود پاکستان سے نہ کھیلے تو اسے یہ معاملہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کی جاازت دی جائے لیکن اس مطالبے کو دستاویز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگریکٹیو کمیٹی نے کونسل کے انتظامی اور مالی معاملات میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بورڈ کی آمدنی کا زیادہ حصہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.