طالبان سے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی بنائی وہ با اختیار ہے، نواز شریف ، بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا، وزیراعظم کا لاہور میں تقریب سے خطاب، صحافیوںسے گفتگو
ہفتہ 8 فروری 2014 18:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ با اختیار ہے اور مذاکراتی عمل درست سمت میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں 37 ویں ایکپسسورٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور دونوں درست سمت میں کام کر رہی ہیں اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں بھی لیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ دینا سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کی ابتدا پاکستان سے ہوتی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی پالیسیاں ٹھیک ہوتیں تو کھبی دہشت گردی ملک میں نہ ہوتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پاکستان پر ہنس رہی ہے۔
فرقہ ورایت اور انتہا پپسندی انہی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملک میں کوئی ریاستی یا غیر ریاستی عناصر نہیں پالیسسیاں غلط تھیں۔ معشیت، دہشت گردی اور امن امان پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں ایسے مسائل چھوڑ گئیں جو حل طلب تھے۔ ایک دن میں نہ گیس آسکتی ہے نہ دس ہزار میگا واٹ بجلی وعدے کم اور ڈیلیور زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ گلوبل دینا میں اب تجارت کی بنیاد مختلف سمتیں اختیار کر گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.