کالعدم طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز سے مولانا شاہ عبدالعزیز کی ملاقات،مولانا سمیع الحق کا تحفظات دور کرنے کا پیغام پہنچایا

ہفتہ 8 فروری 2014 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) کالعدم طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شاہ عبدالعزیز نے ملاقات کی اور مولانا سمیع الحق کا تحفظات دور کرنے کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا شاہ عبدالعزیز نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں مولانا سمیع الحق کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے مولانا عبدالعزیز کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مولانا عبدالعزیز طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے الگ نہ ہوں اور امن مذاکرات کو کامیاب بنائیں۔ نفاذ شریعت کے حوالے سے مولانا عبدالعزیز کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ وہ خود بھی ایک دو روز میں مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کر یں گے۔