ٹوئٹر پر پیغامات کسی سیاسی حکمت عملی کے تحت نہیں بلکہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے لوگوں سے رابطہ بحال رکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری ،بھارتی سیاست دان راہول گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہوں، ہم دونوں کے خاندان بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے، طالبان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے، مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوجائیں گے،ٹوئٹر پر پیغام

ہفتہ 8 فروری 2014 23:04

ٹوئٹر پر پیغامات کسی سیاسی حکمت عملی کے تحت نہیں بلکہ سیکورٹی خدشات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹرپر پیغامات کسی سیاسی حکمت عملی کے تحت نہیں دیتے بلکہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ لوگوں سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ بحال رکھتے ہیں۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ٹوئٹ میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

(جاری ہے)

ایک دہائی سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں ہورہی ہے جوہمیشہ ناکام رہیں اور اس بار بھی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائیں گے۔دریں اثناء بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں بھارتی سیاست دان راہول گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔ میں ذاتی طور پر راہول گاندھی سے مل چکاہوں اور میں ان سے بہت متاثر ہوں اور ہم دونوں کے خاندان بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مجھے امید ہے کہ میرے وزیراعظم بننے تک دونوں ممالک بہترین دوست ہوں گے۔