بیجنگ نے جنوبی بحیرہ چین پر امریکی اعتراضات مسترد کر دئیے ، امریکہ تنازع سے متعلق متوازن اور شفاف رویہ اپنائے ،چینی وزارت خارجہ

اتوار 9 فروری 2014 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) چین نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقے پر بتدریج کنٹرول بڑھانے کیلئے ایسے مبہم دعوے کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لیئی نے ایک بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس تنازع سے متعلق متوازن اور شفاف رویہ اپنائے۔

(جاری ہے)

چین کا دعویٰ ہے اس بحیرہ میں 35 لاکھ مربع کلومیٹر کا تقریباً تمام ہی علاقہ اس کی ملکیت ہے۔ ویتنام، فلپائن، تائیوان، ملائیشیا اور برونائی بھی جنوبی بحیرہ چین کے حصوں پر ملکیت کے دعویدار ہیں۔مشرقی ایشیا کیلئے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈینیئل رسل نے گزشتہ بدھ کو کانگریس کی ایک کمیٹی کو نائن ڈیش لائن سے متعلق دعوے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ رسل کے مطابق زمین کی بنیاد پر سمندری حقوق کے دعوے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں ہوتے۔ اس لیے چین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے اور اپنے دعوے کی وضاحت یا اْسے درست کرنا ہو چاہیے -

متعلقہ عنوان :