مصر،سیکولرجماعت کے سربراہ الصباحی کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان

اتوار 9 فروری 2014 20:07

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) مصر کی سیکولر نظریات کی حامل سیاسی جماعتوں”پاپولر فرنٹ“اور”الکرامہ“کے سربراہ حمدین الصباحی نے پیش آئند صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنی پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الصباحی کا کہنا تھا کہ ایک مصری باشندے کی حیثیت سے میں نے ملک کے پیش آئند صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر الصباحی کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اعلان سْن کر ان کے حامیوں نے ہاتھ اٹھا کر ان کے فیصلے کی تائید کی اور ان کی حق میں نعرے بھی لگائے،

متعلقہ عنوان :