امریکا سے افغانستان کا سیکورٹی معاہدہ ان کا آپس کا معاملہ ہے،جرمن وزیرخارجہ، افغانستان کی مدد کرنا جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے،صاف شفاف صدارتی انتخابات کاانعقاد یقینی بنایاجائے،گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 20:14

مزارشریف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائرنے کہاہے کہ کہ امریکا سے افغانستان کا سیکورٹی معاہدہ ان کا آپس کا معاملہ ہے جرمنی اس میں دخل اندازنہیں ہوناچاہتا، افغانستان کی مدد کرنا جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکوجرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر اتوار کو غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے وہاں تعینات اپنے فوجیوں سے ملاقات کی،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے افغان حکومت کو یقین دلایا کہ جرمن فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی اسے برلن حکومت کی مدد حاصل رہے گی، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ رواں برس افغانستان کے لیے ہی نہیں بلکہ کابل حکومت کے ساتھ جرمنی کی وابستگی کے تناظر میں بھی اہم ہے،انہوں نے کہاکہ افغان صدارتی انتخابات کو صاف اورشفاف بنایاجائے تاکہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھاسکے،انہوں نے کہاکہ امریکا سے افغانستان کا سیکورٹی معاہدہ ان کا آپس کا معاملہ ہے جرمنی اس میں دخل اندازنہیں ہوناچاہتا۔

متعلقہ عنوان :