روس،گرجا گھر پر فائرنگ سے دوافرادہلاک ،چھ زخمی،نامعلوم مسلح حملہ آور فرار،مشتبہ طورپرسیکورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیاگیا،پولیس

اتوار 9 فروری 2014 20:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) روس میں شمالی بحرہ الکاہل کے سکھالین نامی جزیرے میں ایک مسلح حملہ آور نے ایک گرجا گھر پر فائرنگ کر دی، جِس کے نتیجے میں ایک راہبہ اور چرج کا ایک رکن ہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِن ہلاکتوں کی تصدیق گرجا گھر اور مقامی پولیس کی جانب سے بھی کی گئی ، اِس واقعے میں چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جزیرے کے سب سے بڑے شہر میں اتوارکو پیش آیا،پولیس کے مطابق ایک پچیس سالہ سکیورٹی گارڈ کو واقعے میں ملوث پائے جانے کے شبے میں زیر حراست لے لیا گیا تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ آور نے یہ کارروائی کس لیے کی۔