اسپین کی شہزادی کرپشن الزامات میں عدالت پیش ،ہسپانوی بادشاہ کی چھوٹی بیٹی کرسٹینا کو پالما ڈی مایورکا کی ایک عدالت میں طلب کیا گیا ،میڈیارپورٹ

اتوار 9 فروری 2014 20:14

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) اسپین کی شہزادی کرسٹینا کو کرپشن کے ایک مقدمے میں عدالت میں پیش کیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانگزشتہ روز بدعنوانی کے حوالے سے ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئیں، ہسپانوی بادشاہ یوآن کارلوس کی سب سے چھوٹی بیٹی شہزادی کرسٹینا کو پالما ڈی مایورکا کی ایک عدالت میں طلب کیا گیا ، شہزادی اور ان کے شوہر اِناکی اْنڈاگارین کو ایک مشترکہ تجارتی کمپنی کے حوالے سے ٹیکس فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ یہ دونوں ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :