مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھماکے کئے جا رہے ہیں ،حامدسعید کاظمی ، گدھے اور گھوڑے کو ایک ہاتھ سے نہ ہانکا جائے ، دہشگردی کی اصل وجہ کو تلاش کر کے کاروائی کی جائے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 20:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے دھماکے کئے جا رہے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہاکہ دھماکے کرنے والے کوئی اور ہیں تو ان سے بھی مذاکرات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایک گروہ سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ سب سے مذاکرا ت ہونے چاہئیں، حامد سعید کاظمی نے کہاکہ گدھے اور گھوڑے کو ایک ہاتھ سے نہ ہانکا جائے بلکہ دہشگردی کی اصل وجہ کو تلاش کر کے کاروائی کی جائے، جنوبی پنجاب میں غربت کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو مدارس میں بھیجتے ہیں مگر لا علمی میں وہ شر پسند عناصر کے پاس چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :