Live Updates

پاکستان میں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے،عمران خان،عوامی مفاد میں فیصلے ہوتے تو دس سال سے جاری جنگ ختم ہوجاتی،امریکہ کی جنگ ڈالروں کے غلاموں نے مول لی، اپنے لوگوں اور پشتونوں کا خون بیچا، ، صوبے میں لوڈ شیڈنگ مرکز کی جانب سے ہورہی ہے، اب صوبے میں 350 مائیکرو ہائیڈرل پاور اسٹیشن لگا کر صوبہ اپنی بجلی پیدا کریگا ،پشاورمیں تقریب سے خطاب

اتوار 9 فروری 2014 20:50

پاکستان میں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے،عمران خان،عوامی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے ،امریکہ کی جنگ ڈالروں کے غلاموں نے مول لی اور اپنے لوگوں اور پشتونوں کا خون بیچا، ، صوبے میں لوڈ شیڈنگ مرکز کی جانب سے ہورہی ہے۔ اب صوبے میں 350 مائیکرو ہائیڈرل پاور اسٹیشن لگا کر صوبہ اپنی بجلی پیدا کریگا ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پروزیر اعلی ٰ پرویز خٹک،تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالد مسعود،مرکزی رہنما ناز بلوچ اوریگر رہنماء وکارکن موجود تھے ۔

عمران خا ن نے کہا کہ گرین پختونخوا مہم کی کامیابی کیلئے عوام کو بھی میدان میں آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مہم کے تحت صوبے میں دو بلین نئے درخت لگائے جائیں گے جبکہ مختلف علاقوں میں بڑے نیشنل پارکس بھی قائم ہونگے جن میں جنگلی حیات کو بھی رکھا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ مہم کیدوران پرانے پارکس سے تجاوزات مافیا کو نکال کر انہیں بحال کیا جائیگا جبکہ پلاسٹک کے استعمال پر بھی پابندی لگائی جائیگی۔

انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پشاور کو خواتین کا پارک بنائیں گے جبکہ قلعہ بالاحصار کو بھی جلد خالی کروا کر وہاں ریسٹورنٹس ،ہوٹل وغیرہ بنائیں جائیں گے اورپشاور کی جیل کو بھی دوسری جگہ منتقل کر کے اس پر بھی پارک بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کرنیوالے ٹمبر مافیا کو جیل کی ہوا کھانی پڑیگی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں درخت کاٹنے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

درختوں کے کٹنے کی وجہ سے قدرتی آفات کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے جبکہ گرمی بڑھنے کے علاوہ بیماریاں ،آلودگی بھی بڑھتی ہے اور خدشہ ہے کہ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو قحط بھی آ سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ملک بھر سے زیادہ جنگلات ہیں ۔صوبے میں 37ہزار ایکڑ زمین پر نئے جنگلات لگائے جائیں گے جبکہ پرانے جنگلات میں جہاں کٹائی ہوئی وہا ں نئے درخت لگائے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی ختم کرینگے جس کے نتیجے میں دریابھی صاف ہونگے جبکہ اپنی بجلی بھی بنائی جائیگی۔عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارکس کی نگرانی گوگل ارتھ کے ذریعے کی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جنگلات کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا ۔گلیات میں واقع سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو کمرشل بنا کر اس سے ہونیوالی آمدنی سکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ مہم کا آغاز پشاور سے ہو گا اور پورے صوبے میں چلائی جائیگی۔عمران خان نے کہا کہ ڈالر کے پجاریوں نے ڈالر لیکر بیگناہ پشتونوں کا خون بہایا اور ملک کو میر صادق اور میر جعفر کی طرح بیچ ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کریگا کہ ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کا خون بہایا گیا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ گرین پختونخوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات