سماجی و اقتصادی ترقی قدرتی وسائل پر منحصر ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،سر سبز خیبر پختونخوا صوبے اور ملک کی تقدیر بدل دے گا،گرین پختونخوا مہم کیلئے انٹر مینسٹریل کمیٹی کی خود صدارت کروں گا، تقریب سے خطاب

اتوار 9 فروری 2014 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی قدرتی وسائل پر منحصر ہے ،سر سبز خیبر پختونخوا صوبے اور ملک دونوں کی تقدیر بدل دے گااور گرین پختونخوا مہم کیلئے انٹر مینسٹریل کمیٹی کی خود صدارت کروں گا،ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپشاور یونیورسٹی کے فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد”گرین پختونخوا مہم “کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کسی بھی ملک کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ضامن ہیں اور اگر ہم قدرتی وسائل کو تباہ کریں گے تو ملک ترقی سے محروم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنگلات کے رقبہ میں اضافہ پر زور دیا ہے اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر ورکر تک صوبے کو سرسبز بنانے کے لئیے کوشاں ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرین پختونخوا مہم کے لئیے انٹر مینسٹریل کمیٹی بنائی ہے جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔جبکہ صوبے میں جنگلات میں ہر قسم کی لکڑی کی کٹائی اور پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :