کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 9 فروری 2014 20:58

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ڈی میں جلالی بابا کے آستانے پر محفل کے دوران موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بلدیہ کالونی نمبر 12 میں پیر مہربان شاہ جلالی بابا کے مزار پر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے دستی بم پھینکا اور نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی جس سے 9 افراد ہلاک اور8 زخمی ہو گئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوافراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق یہ آستانہ ایک ریٹائرد ڈی ایس پی کے گھر پرواقع ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں دلبر ، نذیر ، عیسیٰ ، سجاد ، معین اور زینب شامل ہے ۔

جاں بحق ہونے والے 3افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ ترافراد کو سینے پر گولیاں لگیں ۔ رینجرز اور پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :