بلوچ الیکشن پی پی پی کا امیدوارجیت چکا ،22 فروری کو محض رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ، بازل علی نقوی

پیر 10 فروری 2014 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء ) وزیرزراعت ،لائیو سٹاک و ایسما سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہاشہید بھٹو کے ساتھ عوام کی وابستگی صاف بتا رہی ہے کہس بلوچ الیکشن میں فہیم ربانی کامیاب ہو چکا ہے اب 22 فروری کو محض رسمی کارروائی ہونا باقی ہے ۔قائد عوام کا نظریہ اور پی پی پی کا جھنڈا ہمیشہ سربلند رہے گا ،شہید بی بی عوام کی امنگوں کی ترجمان اور ان کے حقوق کی محافظ تھیں اب بلاول بھٹو زرداری نے وہی علم تھام لیا ہے اور ان کی قیادت میں پی پی پی ملک کی خوشحالی اور عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھے گا ۔

وزیر حکومت نے ان خیالات کا اظہار پی پی پی بلوچ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا جس نے سردار جانباز خان کی قیاد ت میں ان سے ملاقات کی ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ ن لیگ مفاداتی گروہ کا ایک ٹولہ ہے جس کو کشمیر کے عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور وہ اسے ان ضمنی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے امیدوار بائیس فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ ہی عوام کی بلا تخصیص خدمت ہے جس کے لئے انہوں نے پاکستان کے پسے ہوے طبقے کی آواز کے طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے کہا کہ جب شہید قائد نے پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا حق دیا تو اس سے عام آدمی کے گھر میں بھی خوشحالی آئی جس کے اثرات آج تک قائم ہیں۔

انہوں نے کہا ہم عوام کی بھلائی اور خوشحالی یقینی بنانے کے لئے ہر اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں حکومت نہ صرف انقلابی اقدامات کر رہی ہے بلکہ اس کی تمام پالیسیوں کا محور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور کشمیری عوام کو سیاسی طور پر منظم کیا ۔

انہوں نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا ملک بحرانوں کا شکار تھا یہ پارٹی قیادت کا ویژن تھا کہ ملک کو ہر بار پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہی بحرانوں سے نکالا ۔اس موقع پر وفد نے وزیر زراعت،لائیو سٹاک و ایسما کی قیاد ت کو سراہا اور کہا کہ بطور وزیر اطلاعات انہوں نے ہر میدان میں حکومت کا بہترین دفاع کیا اور اب وہ بطور وزیرزراعت ریاست بھر میں اس اہم شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے سید بازل علی نقوی کو بلوچ دورے کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور کہا کہ وہ جلد ہی بلوچ کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :