اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کافلسطینی مصنفہ کے گھر پر چھاپہ ،عدم موجودگی پر گرفتار نہ کیا جاسکا

پیر 10 فروری 2014 14:28

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کامقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مصنفہ رانیہ حاتم کے گھر پر چھاپہ ،گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ کیا جاسکا،پولیس نے گھر کی تلاشی لینے کے بعد متعدد کتابیں اور دیگراشیاء قبضے میں لے لیں ،گھر آتے ہی پولیس سنٹر سے رجوع کرنے کا نوٹس چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ ہفتے رانیہ حاتم نے اپنی ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب کیلئے شہریوں سے رابطہ مہم شروع کی تو صہیونی پولیس نے اسے تقریب نہیں کرنے دی۔

صہیونی پولیس اور انٹیلی جنس حکام کی ظالمانہ پالیسی پر رانیہ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام اس کی کتاب پر پابندی لگا کر حق کی آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ صہیونیوں کے دباؤ میں آ کر تالیف تصنیف بند نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :