مقبوضہ بیت المقدس ،نامعلوم شخص کا چاقو سے یہودی آبادکارپر حملہ ،ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں نے حالت اطمینان بخش قرار دیدی

پیر 10 فروری 2014 14:28

مقبوضہ بیت المدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے یہودی آبادکارکو زخمی کر دیا۔ زخمی یہودی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں نے حالت کو اطمینان بخش قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو نامعلوم شخص نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ چاقو کے وار سے یہودی کے جسم پر زخم آئے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :