کوٹلی ‘ کھوئیرٹہ بنڈلی کے تاجر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

پیر 10 فروری 2014 14:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر مقامی تاجر کو قتل کر دیا-گلفراز ولد یونس ساکنہ کھوئیرٹہ بنڈلی زشتہ روز شام کو دکان بند کر کے گھرجا رہا تھا کہ نامعلوم قاتلوں نے اسے گولیاں کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے-پولیس کے مطابق تین گولیاں لگی ہیں پولیس نے نامعلوم قاتل کے خلاف 302 پی بی سی کے تحت کھوئی رٹہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :