وکلاء تحریک آزادی کشمیر کو تیز کرنے ،معاشرے سے کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پیر 10 فروری 2014 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اسی طرح معاشرے سے کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ ایسی برائیوں سے خطے کی اقتصادی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

بلکہ اس سے کئی اورجرائم بھی پنپ رہے ہیں۔جبکہ آزاد کشمیر میں آئین اور قانون کی بالا دستی قائم کرنے میں وکلاء میرا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں آزاد کشمیر کے وکلاء کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفد میں چوہدری قربان حسین ایڈووکیٹ، ڈڈیال، سردار منیر ایڈووکیٹ بلوچ،چوہدری لقمان انجم ایڈووکیٹ ڈڈیال، سردار محمد یوسف ایڈووکیٹ عباسپور، خان لیاقت خان ایڈووکیٹ ڈڈیال، سردار نثار احمد ایڈووکیٹ باغ،خواجہ منظور احمد لون ایڈووکیٹ حویلی، اجمل محمودشاہ ایڈووکیٹ حویلی ، چوہدری امجد علی بٹ اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق مشیر حکومت سردار امتیاز احمد خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزیدکہا کہ وکلاء نے آئین کی بحالی، جمہوری نظام کے قیام اور خود پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دنیا میں جہان کہیں بھی آزادی کی تحریکیں ہوئی وہاں وکلاء کا ان میں ایک اہم کردار رہا ہے۔لہذا اب میری خواہش ہے کہ جہاں مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے وہیں اس سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی لام بندی کی جائے تو اس سلسلے میں یہ پیغام وکلاء عوام تک بہتر انداز میں پہنچا سکتے ہیں ۔ لہذا وکلاء یہاں کی سول سوسائٹی اور میڈیا تک کشمیری عوام کا پیغام پہنچانے کے لئے کشمیری عوام کی بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :