طالبان سے مذاکرات کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا،پروفیسر ابراہیم
پیر 10 فروری 2014 17:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسرابراہیم نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام چاہتے ہیں، طالبان نے جو مطالبات پیش کیے اس کو حکومتی کمیٹی کے حوالے کریں گے،پروفیسر ابراہیم آج طالبان سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا ایجنڈا حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے سے پہلے ظاہر نہیں کرسکتے ،ان کاکہنا تھاکہ حکومت نے جومطالبات کیے تھے طالبان نے اس کا مثبت جواب دیا ، لیکن انہوں نے بعض معاملات پروضاحتیں بھی مانگیں ہیں۔
(جاری ہے)
پروفیسر ابراہیم نے کہا ہمیں حکومت کی طرف سے بھی مثبت پیغام ملا ہے،حکومت کی باتوں میں بھی اخلاص نظرآتا ہے،انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی 10 سال کی بے امنی جلد اختتام تک پہنچے گی اور ہم طالبان اورحکومت کے درمیان معاملات پراتفاق کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اورپاکستان کو امن کا گہوار ابنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایسی راہ ہموار کررہے ہیں کہ حکومتی کمیٹی طالبان کے ساتھ ملاقات کرسکے، پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ میڈیا میں جاری ہونے والے مطالبات کے نکات درست نہیں،ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان پرملک کے جید علما کے دستخط ہیں، کچھ دفعات غیراسلامی لیکن اکثراسلامی شقیں ہیں، آئین پاکستان پر دستخط کرنے والوں میں مفتی محمود،مولانا غلام غوث،مولانا عبدالحق مولانا نورانی جیسے جید عالم دین کے دستخط ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.