لاپتہ افراد کیس، آٹھ لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی

منگل 11 فروری 2014 12:16

لاپتہ افراد کیس، آٹھ لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آٹھ لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کر دی۔ پشاور میں 101لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس فصیح الملک اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل فاروق شاہ نے عدالت میں آٹھ لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فصیح الملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو زمین کھا گئی یا آسمان،یوں لگتا ہے کہ ساری عمر گزر جائے گی لیکن لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چلے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو مذاق بنا دیا گیا ہے کیا یہاں جنگل کا قانون ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔سات ماہ سے ٹاسک فورس کا سنتے آ رہے ہیں بتایا جائے کہ ان کی کارکردگی کیا ہے۔لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :