تھائی لینڈ میں کسان مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

منگل 11 فروری 2014 13:42

بینکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) تھائی لینڈ میں کسان بھی مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔تھائی لینڈ میں کسانوں نے چاول کی سبسڈی اسکیم پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کی نگراں انتظامیہ نے سبسڈی نہ دئیے جانے کا اعتراف کیا جس کی وجہ فنڈز میں کمی ہے اس سلسلے میں کسانوں کے وفد نے وزیر تجارت سے ملاقات بھی کی تاہم کوئی خاطر خواہ پیش رفت نا ہونے کے باعث واپس لوٹ آئے۔ کسانوں نے کہاکہ مطالبات پورے نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :