بلوچ‘یونین کونسل گجن ہمروتہ سے سینکڑوں لیگی کارکن چوہدری عبدالمجید کے ساتھ مل گئے

منگل 11 فروری 2014 14:31

بلوچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء)مسلم لیگ (ن) کو یونین کونسل گجن ہمروتہ سے شدید دچھچکا‘مکمل صفایا‘حلقہ بلوچ میں نئی نویلی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینکڑوں لیگی کارکنان نے حلقہ بلوچ سے لیگی امیدوار سردار فاروق احمد طاہر کو با لآخر داغ مفارقت دیکر پیپلز پارٹی کے صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے ہاتھوں گجن کے مقام پر سیاسی بیعت ہوگئے اور حلقہ کے نامز د امیدوار سردار فہیم اختر ربانی کو شاندار کامیابی دلوانے کا اعلان کرتے ہوئے صدر پی پی چوہدری عبدالمجید اورسردار فہیم اختر ربانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا‘نئے شامل ہونے والوں میں چھتریڑی دھڑہ سے سردار محمد شفیع ‘ٹھنڈی کسی سے مولانا قاری معروف ‘صوبیدار (ر )محمد اکرم ‘گجن سے حوالدار(ر) جان محمد‘ملک محمد اشرف‘ملک محمد اکرم‘ملک محمد صغیر‘ملک ستار محمد‘ملک محمد امین‘راجہ ممتاز‘راجہ محمد فرید‘راجہ محمد کلیم‘راجہ محمد شفیق‘راجہ رحیم داد‘راجہ محمد‘راجہ فضل داد‘راجہ محمد اخلاق‘راجہ محمد اکرم‘راجہ محمد خلیل‘راجہ محمدسید‘راجہ محمد کمال‘راجہ محمد شریف‘صوبیدار(ر)محمد تاج‘راجہ شاہ محمد ‘گام کوٹلی سے ملک بابو خان ‘ مستری نور حسین خان‘گل زریف خان‘گل ضمیر خان‘محمد گلفراز خان‘گلستان خان‘دیوتہ سے حوالدار لعل خان(ر)‘حوالدار(ر) علی شان ‘حوالدار(ر)شیر زمان‘حوالدار(ر)محمد صغیر‘حوالدار(ر)تعظیم اقبال‘محمد جمشید‘محمد حفیظ‘محمد جاوید‘محمد ظفر‘محمد شاہد‘جمشید صغیر‘ماسٹر ساجد محمود‘محمد کلیم‘محمد حنیف‘محمدخلیل‘محمد صغیر‘محمد خالق‘خادم حسین‘محمد عارف‘محمد رئیس‘محمد ظہور‘محمد اختر‘محمد احمداورمحمد امتیاز شامل تھے جنھوں نے اپنے خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا‘نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ سابق وزیر فاروق طاہر نے اپنے چیلوں چانٹوں کو نوازنے کے سوا حلقہ کے عوام کو کچھ نہ دیا ‘اسی بناء پر ان کے کارکنان دن بدن انھیں چھوڑتے جا رہے ہیں‘سردار فہیم ربانی نوجوان قائد ہیں جو اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ بلوچ سے شاندار کامیابی حاصل کرکے تعمیروترقی کا انقلاب برپا کریں گے‘اس موقع پر نامز د امیدوار سردار فہیم اختر ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں‘ عوامی مسائل ہماری بنیادی ترجیح ہے‘سردار اخترربانی کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے‘کرنل منشاء خان اور سردار اختر حسین ربانی کے مشن تعمیروترقی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔