جاپانی حکومت نے سندھ میں پرائمری گرلز سکولوں کو الیمنٹری سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے 808 ملین ین کی گرانٹ دیدی

منگل 11 فروری 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) جاپان کی حکومت نے جنوبی دیہی سندھ میں پرائمری گرلز سکولوں کو الیمنٹری سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے 808 ملین ین کی گرانٹ دیدی ۔ منگل کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن میں گرانٹ کیلئے دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا نے دستاویزات پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

یہ گرانٹ جنوبی دیہی سندھ میں لڑکیوں کے پرائمری سکولوں کا درجہ بڑھا کر انہیں الیمنٹری سکولوں میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ جاپانی گرانٹ سندھ کے پسماندہ دیہی علاقوں میں تعلیم و خواندگی کے ذریعہ کمیونٹی کو بااختیار بنانے کیلئے مرکوز ہے۔ جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ذریعہ لڑکیوں کو بھی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں گے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے جاپانی امداد کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے خصوصی عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :