وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم اورقرضے حسنہ سکیم میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا، مریم نواز شریف ،قرضے حسنہ ملک کے مستحق ترین افراد کو ہی ملنا چاہیے،متعلقہ حکام مکمل ٹائم لائن کا تعین کریں اور موثرمونیٹرینگ سسٹم کو واضح کریں، اجلاس میں ہدایات
منگل 11 فروری 2014 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام محترمہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم اورقرضے حسنہ سکیم میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا، قرضے حسنہ ملک کے مستحق ترین افراد کو ہی ملنا چاہیے،متعلقہ حکام مکمل ٹائم لائن کا تعین کریں اور موثرمونیٹرینگ سسٹم کو واضح کریں۔وہ منگل کو وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم اور قرضے حسنہ سکیم کے حوالے سے متعلقہ حکام کے دو اجلاسوں کی صدارت کر رہی تھیں ۔
اجلاسوں میں نوجوان ممبر پارلیمینٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرپرسن نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سکیم کے تمام مراحل بشمول درخواستوں کی وصولی ، ان کی موثر جانچ پڑتال اور ذہین اور قابل نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی تقسیم میں میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
انہو ں نے اس سلسلے میں غیر جانبداری اور شفافیت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ صرف اصل مستحقین ہی حکومت کی اس علم دوست سکیم سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
چیئرپرسن نے مزید کہا ” ہم ملکی سطح پر معاشی دباؤ کا شکار ہیں اِس لئے یہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ ہم اپنے قومی وسائل کو بہترین انداز سے استعمال کریں ۔ ہم کسی کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ہم ملکی تاریخ کے انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ “میڈم مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ اِس سکیم کے لیے بیچلر لیول طلباء کے لئے خصوصاً اہلیت کے معیار کوزیادہ موثر بنایا جائے تاکہ سکیم میں ملک کے تمام علاقوں اور معاشرے کے تمام طبقوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ اس سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے عمل کو میرٹ ، شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جائے اور فیصلہ کیا کہ یہ کام جامعات میں موسمِ گرما کی تعطیلات شروع ہوئے سے پہلے تک مکمل کرلیا جائے۔ اس موقعہ پر وزیراعظم کی قرضے حسنہ سکیم کا بنیادی مقصد بیان کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ قرضے حسنہ ملک کے مستحق ترین افراد کو ہی ملنا چاہیے،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں مکمل ٹائم لائن کا تعین کریں اور موثرمونیٹرینگ سسٹم کو واضح کریں،انھوں نے مزید زور دیا کہ قرضِ حسنہ کو اُن علاقوں تک پہنچایں جہاں ضرورت مندوں کی تعداد زیادہ ہے مگر اُن کی مالی وسائل تک رسائی ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.