پشاور میں امن لشکر کے سربراہ کے گھر پرحملہ، 9 افراد جاں بحق
بدھ 12 فروری 2014 11:40
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) بڈھ بیر میں امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر ولہ کلے میں امن لشکر کے سربراہ پیر اسرار کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے پہلے گھر میں گھس پر دستی بموں سے حملہ کیا اور جب گھرمیں موجود افراد باہر آئے تو کھات لگائے15سے 20مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پیر اسرار، اس کے 2 بیٹے، بھائی اور 5 قریبی رشتے داروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مسلح ملزمان حملے کے بعد با آسانی باڑہ خیبر ایجنسی کی جانب فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں گھر پر ہونے والے حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ملک و قوم کا دشمن قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے لباس میں ملبوس حملہ آوروں نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.