وجہ تخلیق کائنات کادن منانااللہ رب العزت کی سنت ہے‘محمد الیاس چوہدری

بدھ 12 فروری 2014 13:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء)مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ وجہ تخلیق کائنات کادن منانااللہ رب العزت کی سنت ہے حضورپاک ﷺ کی ذات پردرودپاک پڑھنا بھی اللہ رب العزت کی اوراس کے فرشتوں کی سنت ہے ہم ایسے دن مناکرحضوراکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ کوسننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ہماری کامیابی کارازسیرت النبی ﷺ میں ہے سنت رسول ﷺ پرعمل پیراہوکرہم نہ صرف دنیابلکہ آخرت میں بھی سرخروہونگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول دھمول میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹرسکولزمحترمہ تنویرکوثر،سربراہ ادارہ کوثرجبین ہاشمی،پرنسپل محترمہ ممتاز،صدرمعلمہ عابدہ ملک گرلزہائی سکول نمبر1،ماہرتعلیم سیداکرم شاہین،ہیڈماسٹرخواجہ مشتاق حسین،سینئرزٹیچرندیم راٹھور،ملک افتخار،ملک اسحاق،چوہدری شوکت حسین،چوہدری صابرحسین،خادم حسین،اشفاق نیازی کے علاوہ سکول کی طالبات، اہل علاقہ وشہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت نے ادارہ ھذاکے بچوں کے لیے10ہزارروپے کابھی اعلان کیا۔ مشیرحکومت نے کہاکہ آج ہم اخلاقی دیوالیہ پن کاشکارہیں تعصب ،میرٹ کی پامالی اورعلاقائی ولسانی تعصبات نے معاشرے کوتباہی کے دھانے پرپہنچادیاہے تعلیمی ادارے جنہوں نے ملک اورقوم کے لیے معمارتیارکرنے تھے آج سیاسی اہلکاروں کی مداخلت اورسفارش کلچرکی وجہ سے تباہی کے دھانے پرپہنچ چکے ہیں ایسے ادارے جنہوں نے ملک اورقوم کے وقارکوبلندکرناتھا انہوں نے بیروزگارپیداکرنے کی ٹھان لی ہے پیپلزپارٹی اداروں کی مضبوطی اورمربوطی کے لیے دن رات کوشاں ہے تعلیمی اداروں کومقبول بنانے میں اداروں کے سربراہان ،تعلیمی آفیسران کاقبلہ درست ہوناضروری ہے میرٹ سے ہٹ کرجب بھی کوئی کام کیاجائے گاادارے کمزورسے کمزورترہوتے جائینگے مشیرحکومت نے کہاکہ میری سیاسی وجہ تسمیہ کبھی اساتذہ کے تبادلے اورسرکاری ملازمین کی آشیربادحاصل کرنانہیں رہاہمیشہ سچ بولااورحق پرڈٹ جانے کاسیاسی سبق شہیدباباذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدکے سیاسی افکارسے سیکھاہے ہمارے سیاسی استادوں نے ہمیشہ اس بات پرزوردیاہے کہ سیاست میدان کاحصہ ہے نہ کہ سیاست سرکاری ملازمین کے تبادلوں کانام ہے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین جن مقاصدکے لیے تعینات ہیں ان کی انجام دہی کے لیے عدل اورانصاف سے کام کریں تواس کورزق حلال کہتے ہیںآ ج معاشرہ اگرحضوراکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ سے سبق سیکھے توہم نہ صرف دنیاکی بہترین قوم ہوسکتے ہیں بلکہ آزادی جیسی عظیم نعمت سے بھی مالامال ہوسکتے ہیں ۔

مشیرحکومت نے کہاکہ میں نے پیپلزپارٹی کے سابقہ ادوارمیں تعلیمی میدان میں بڑے اداروں کے قائم کرنے میں ہمیشہ معاونت کی جس سکول میںآ ج میلادالنبی ﷺ کاپروگرام ہے اس کومڈل اورہائی کرنے میں پیپلزپارٹی کاکردارنمایاں رہاہے اورمیرادل خودیہ چاہتاہے کہ اس کونہ صرف انٹربلکہ ایک ہی بارڈگری کالج ہوناچاہیے ۔