الجزائر صدرکا طیارہ حادثے پرملک بھرمیں تین روزہ سوگ کااعلان،تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل،لواحقین کومالی امداددی جائیگی،صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ

بدھ 12 فروری 2014 19:56

الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء)الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے ملک کے مشرقی علاقے میں فوجی مال بردار طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 76 افراد کا سہ روزہ سوگ کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے خصوصی سرکاری کمیشن بھی تشکیل دیا ہے جو اس حادثے سے متعلق تحقیقات کرے گا،بیان کے مطابق صدرنے واقعے کو یہ الجزائر میں پیش آنے والا سنگین ترین فضائی حادثہ قراردیتے ہوئے ہلاک ہوجانے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امدادکا اعلان بھی کیا۔