اے ڈی بی جامشورو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دے گا ،معاہدے طے پا گیا ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کردیئے ،جامشورو منصوبے سے تیل کے در آمدی بل میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہو گی ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
بدھ 12 فروری 2014 20:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا جامشورو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان کو نوے کروڑ ڈالر دیگااس سلسلے میں معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت بنک پاکستان کو جامشورو بجلی گھر کے چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے دو یونٹ مکمل کرنے میں مدد دیگا جو در آمدی کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔
یہ منصوبہ چار سال میں مکمل ہو گا تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جامشورو منصوبے سے تیل کے در آمدی بل میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہو گی۔ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے تک بجلی کی پیداوار میں 8 ہزار میگا واٹ تک اضافہ ہو گا۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم نے گڈانی میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا کوشش ہے کہ آئندہ تین سے چار سالوں میں سستی بجلی پیدا کرنے کی طرف منتقل ہو جائیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی منصوبوں کیلئے 3 ارب ڈالر مہیا کریگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تیل سے کوئلے پر منتقل ہونے سے بجلی ایک تہائی سستی ہو جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے مربوط اقدامات کر رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.