افغان فورسزاورنیٹو کا مشترکہ آپریشن ،50 طالبان ہلاک ،24گرفتار،امیدواررکن پارلیمنٹ قاتلانہ حملے میں جاں بحق،آپریشن میں صرف نو جنگجوہلاک ہوئے،گیارہ افغانی اورایک نیٹوفوجی بھی ماراگیا،طالبان ترجمان کادعویٰ، افغان فورسز کا قندھار میں گھر گھر تلاشی آپریشن،43مختلف اقسا م کے خطرناک ہتھیار قبضے میں لیکر اسلحہ ساز ادارے میں جمع کرادئیے

بدھ 12 فروری 2014 20:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) افغان صوبہ ننگر ہار میدان جنگ بن گیا ،افغان فورسزاورنیٹو کے مشترکہ آپریشن میں 40 طالبان ہلاک اور20زخمی ہوگئے ،ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے چالیس ہلاکتوں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن میں صرف نوجنگجوہلاک ہوئے جبکہ گیارہ افغان فوجی اورایک اتحادی فوجی بھی آپریشن میں ماراگیا،قبل ازیں افغان فورسز نے صوبہ قندھار میں آپریشن کرکے 43مختلف اقسا م کے ہتھیار قبضے میں لیکر اسلحہ ساز ادارے میں جمع کرادیے،ایک اورواقعے میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو گولیوں سے بھون ڈالاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ننگر ہارگورنر کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ننگر ہار صوبے کے مختلف شہروں میں افغان فورسز اوراتحادی فوجوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم چالیس طالبان ہلاک ہوگئے ،انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں بیس سے زائد طالبا ن زخمی بھی ہوئے ،انہوں نے کہاکہ آپریشن میں کوئی بھی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی اورنہ ہی کوئی زخمی ہوا،ادھر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے صرف نو جنگجوہلاک ہوئے،،انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن میں گیارہ افغان فوجی اورایک نیٹو فوجی بھی ماراگیا،بعدازاں ملک کے مختلف صوبوں میں افغان انسداد دہشگردی فورس کے ایک یونٹ نے افغان آرمی کے ساتھ ملکر ایک الگ آپریشن میں کم ازکم دس طالبان کو ہلاک اور24کو گرفتارکرلیا،آپریشن زابل،قندھار،قندوز،بغلان،کپیسا،میدان وردک،لوغر،غزنی،خوست،پکتیا،ہرات اورفراہ میں کیاگیا،قبل ازیں افغان فورسز نے صونہ قندھار میں آپریشن کرکے 43مختلف اقسا م کے ہتھیار قبضے میں لیکر اسلحہ ساز ادارے میں جمع کرادیے،ہتھیاروں میں رائفل ،پستول،گنیں اوردیگر خطرناک قسم کے آلات شامل تھے،سینئر پولیس افسرکرنل رحمت اللہ اطرافی نے کہاکہ چند غیر استعمال شدہ مارٹر گولے بھی برآمد کیے گئے،ایک اوراقعے میں امیدوار برائے رکن پارلیمنٹ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیوں سے بھون ڈالا،ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زورک نے بتایاکہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے ایک امیدوار کاغذات نامزدی جمع کرواکر واپس آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والا افغان سیاستدان کا بھائی بتایا جاتا ہے تاہم اس کانام اورواقعے کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔