کشمیری پاکستان کی سلامتی اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں‘پروفیسر کلیدہ حیدر

جمعرات 13 فروری 2014 13:18

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں بھارت طاقت کے زور پر جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیری پاکستان کی سلامتی اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں مستحکم پاکستان کشمیریوں کے مستقبل کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چھترو ڈڈیال محترمہ پروفیسر کلیدہ حیدر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک اور ہدیہ نعت رسول ہوا ۔جب کے نظامت کے فرائض محترمہ پروفیسر آمنہ شوکت نے انجام دیئے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماع سے پرنسپل پروفیسر محترمہ کلیدہ حیدر ،پروفیسر رحیم رضا ،پروفیسر ،عروبہ ایوب ،فوزیہ یاسیمین ،شازیہ نذیر ،پروفیسر آمنہ شوکت نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر کلیدہ حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے اس پر اقوام متحدہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے جبوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ۔

ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز محترمہ پروفیسر شاہین عشائی کی خصوصی ہدایت پر آزادکشمیر کے تمام کالجوں کی طرح گرلز انٹر کالج چھترو میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جذبہ سے منایا گیا ناظم تعلیمات کالجز ڈویژن محترمہ پروفیسر شہناز اعجاز ،نائب ناظم تعلیمات کالجز پروفیسر طاہر فاروق چوہدری کی زیر سرپرستی میں ڈویژن میرپور کے تمام کالجز میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔5فروری 2014اگست کو طلباء طالبات نے ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا ۔ملی نغمے ،قومی ترانہ ،مکالہ جات اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تقریریں کی ۔

متعلقہ عنوان :