منظم عالمی سازش کے تحت ہندوستان اور اسرائیل فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کا قتل عام کررہے ہیں، ذیشان حیدر

جمعرات 13 فروری 2014 13:51

دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) آزادکشمیر کے معروف سماجی رہنماء ذیشان حیدر کی فلسطین کے ماہرتعلیم وانسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کے رکن ڈاکڑمعطاض دیجانی سے خصوصی ملاقات۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کا باہم تبادلہ، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج مظلوم نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس مسلمانان عالم کا قبلہ اول ہے۔کشمیری سماجی رہنماء ذیشان حیدر نے ڈاکڑمعطاض دیجانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظم عالمی سازش کے تحت ہندوستان اور اسرائیل فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کو دن دھاڑے قتل کررہے ہیں، بے گناہ قید و بند کی صوبتیں ،ظلم وجور کی انتہا ہونے کے باوجود اقوم متحدہ خاموش تماشائی کا کردا کررہاہے۔

(جاری ہے)

اقوا م عالم اور درد انسانیت رکھنے والے ممالک اقوام متحدہ کے جانبدارانہ کردار اور بھارت واسرائیل کے انسانیت سوز مجرمانہ افحال پر سراپا احتجاج ہیں۔یہ ایک تاریخی حقیقت ہیکہ تقسیم ہندکی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی خواہش کے خلاف بھارت نے 27اکتوبر 1947ء سری نگرمیں زبردستی اپنی فوجیں اتار کرکشمیر پرناجائزقبضہ کیا۔کشمیریوں نے جب حق آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی تو اس دن سے آج تک دس لاکھ سے زائد مظلوم کشمیریوں کو ناحق قتل کیاگیا،ہزروں اب بھی لاپتہ ہیں۔

جب بھی مظلوم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے پرامن احتجاج کرتے ہیں تو بجائے اس کی کہ انکے جذبات و احساسات اور انکی خواہش کا احترام کیا جائے،بھارتی حکومت فوج اور پولیس کی مدد سے ان پرتشدد،فائرنگ اور سرکاری دہشتگردی کے درندہ صفت مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے۔ فلسطین کے ماہرتعلیم وانسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کے رکن ڈاکڑمعطاض دیجانی نے آزادکشمیر کے معروف سماجی رہنماء ذیشان حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پرہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا ہوں، آئندہ فلسطین کیساتھ مظلوم کشمیری عوام کیلئے بھی اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

ہماری تنظیم سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیرمیں بڑی تعداد میں ملنے والی گمنام قبروں پرشدیدتشوش ہے۔ملت اسلامیہ بری طرح سے اغیار کے جال میں پھنس کرباہم دست و گریباں ہے،اتحادِ امت محمدی ہی بقائے بر دنیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس مسلمانان عالم کا قبلہ اول ہے،مسلمانان عالم کوبلا امتیاز رنگ ونسل متحد ہو کرغیرمسلم معتدل قوتوں کے اشتراک مسلم نسل کشی کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے،دنیاکے ہرکونے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد بے پناہ مسائل کا شکارہے۔

اتحاد ویگانت بین المسلمین کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل کبھی نہ تھی اور نہ ہوگی۔عالمی سازش کے تحت مسلمانوں کودہشتگردظاہرکرکے دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش آب وتاب کیساتھ جاری ہے۔اس موقع پر ذیشان حیدر نے کہا کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ فلسطین وکشمیرکاباوقار حل ناگزیرہے،اسرائیل وبھارت طاقت کے بل پر مظلوم فلسطینی وکشمیری عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔انشااللہ بہت جلد فلسطین وکشمیر کے غیور وباہمت عوام اسرائیل وبھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :