فلسطین کی حمایت پر یورپی پارلیمنٹ کے صدرکو اسرائیلی لعن طعن کا سامنا

جمعرات 13 فروری 2014 17:28

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) یورپی پارلیمنٹ کے صدر کو اسرائیل میں سخت لعن طعن کا سامنا کرنا پڑا ،غم و غصے کی وجہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں یورپی رہنما کا فلسطینیوں کے ساتھ پانی کے معاملے میں بھی غیرمنصفانہ اسرائیلی رویے پر کچھ بولنا نہیں کچھ پوچھنا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شلز کو اس وقت سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے کی گئی محض ایک شکایت پر اسرائیلی حکام اور اراکین پارلیمنٹ سے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

یورپی رہنما کا کہنا تھا فلسطینی نوجوانوں نے انہیں بتایاکہ فلسطینیوں کو یہودیوں کے مقابلے میں چار گنا کم پانی دیا جاتا ہے، مارٹن شلز نے کہا میں نے اس بارے میں اعداد و شمار چیک نہیں کیے لیکن آپ سے جاننا چاہتا ہوں کہ آیا فلسطینیوں کی یہ شکایت درست ہے؟جواباجیوش ہوم پارٹی کے ارکان نے اس شکایت کے غلط یا درست ہونے کے بارے میں کچھ کہنے کے بجائے با آواز بلند کہنا شروع کر دیا تم پر لعنت ہو، تم پر لعنت ہو۔

متعلقہ عنوان :