مصر،صدارتی امیدوارحامدین صباحی کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات 13 فروری 2014 17:28

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) مصری صدارتی امیدوار حامدین صباحی نے ضمیر کے قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویومیں صباحی نے کہاکہ اس وقت حقیقی طور پر ملک میں ضمیر کے قیدی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے جولائی 2013 میں پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے ملک میں ان کے ہزاروں حامی جیلوں میں بند چلے آ رہے ہیں جبکہ دہشت گرد قرار دی گئی اخوان المسلمون کی پوری قیادت بھی قید ہے۔حامدین صباحی اس سے پہلے محمد مرسی کے مقابل صدارتی انتخاب میں بطور امیدوار سامنے آ چکے ہیں، تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے تھے۔ اب انہوں نے فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے خلاف صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :