شامی بحران کا ذمہ دارقراردیئے جانے پر روس کی امریکا پر تنقید

جمعرات 13 فروری 2014 17:29

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) شامی بحران کا ذمہ دارقراردینے پر روس نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ روس شامی بحران سے بخوبی آگاہ ہے اوراس کے حل کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر بارک اوباما کے اس بیان پر جس میں انھوں نے بحران شام کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے، اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزنڈر لوکاشوویچ نے بارک اوباما کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کی صورت حال کو بخوبی سمجھتا ہے اور ماسکو کو اس بات پر حیرت ہے کہ روس کے موقف کو کیوں تبدیل کرکے پیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :