گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، چوہدری محمد برجیس طاہر،ہنزہ میں بجلی کی کمی کوپورا کرنے، علاقائی گرڈ کی تنصیب اور قومی گرڈ کی گلگت بلتستان تک رسائی اولین ترجیحات ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 فروری 2014 20:49

گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم پر دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اوروہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی گئی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ ہنزہ میں بجلی کی کمی کوپورا کرنے، علاقائی گرڈ کی تنصیب اور قومی گرڈ کی گلگت بلتستان تک رسائی اولین ترجیحات ہیں۔

یہ بات اْنہوں نے وزارت اْمور کشمیر میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادکشمیرو گلگت بلتستان میں گوڈ گورننس کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ہم حکومتوں اکھاڑ پچھاڑ کی بجائے نظام کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہاکہ آئین کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے گوڈ گورننس کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا انکی ذمہ داری ہے جسے وہ ادا کرتے رہیں گے۔

اْنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خصوصی اقدامات کے نیتجے میں کرپشن میں نمایاں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد حکومت کو چاہیے کہ وزرا کی تعداد کم کرکے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرے تاکہ 2005 میں متاثر ہونے والے ایک لاکھ بچوں کیلیے سکول تعمیر کیے جاسکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ اْنہوں نے مظفرآباد اور گلگت بلتستان جا کر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کونسل کا بجٹ پاس کیا۔

وزیراعظم نے 5 فروری کو مظفر آباد میں آزادکشمیر اسمبلی اورکونسل کے مشترکہ اجلاس سے نہ صرف خطاب کیا بلکہ اقوام عالم میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراٹھا کر کشمیریوں کے دل جیت لیے۔

متعلقہ عنوان :